اشتہار

ایشین گیمز، پاکستان کی والی بال اور تائیکوانڈو کے کوارٹر فائنلز میں رسائی

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز میں پاکستان نے دو کھیلوں والی بال اور تائی کوانڈو کے مقابلوں میں کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

چین میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز کے والی بال مقابلوں میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو تین صفر سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ قومی ٹیم نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان ٹیم کا اگلا مقابلہ قطر سے ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کی ایتھلیٹ نائلہ نے تائیکوانڈو کے کوارٹر فائنل میں انٹری دے دی ہے۔

- Advertisement -

نائلہ نے پہلے راؤنڈ میں سعودی عرب کی مدحت ابرار بخاری کو شکست دی۔ خواتین کی انفرادی پومسے میں نائلہ اپنا کوارٹر فائنل آج کھیلیں گی۔

علاوہ ازیں مینز تائیکوانڈو پومسے میں پاکستان کے اقدس قدیر کو پہلے راؤنڈ میں شکست ہو گئی، انہیں نیپال کے ایتھلیٹ نے ہرایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں