جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ایشین گیمز، سری لنکا ویمنز کرکٹ‌ٹیم پاکستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ایشین گیمز کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

چین میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو گرین شرٹس کو صرف 75 رنز پر محدود کرکے بالکل درست ثابت ہوا۔

پاکستان ٹیم کی بیٹرز سری لنکن بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئیں اور صرف تین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکیں۔ قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز ہی بنا سکی۔ شوال ذوالفقار 16 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔

سری لنکا کی جانب سے اڈیشکا نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 21 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جب کویشا نے 15 رنز دے کر 2 کھلاڑی آؤٹ کیں۔

سری لنکا نے 76 رنز کا آسان ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ہرشیتا 23 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال، ڈیانا بیگ اور ام ہانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کل (اتوار) فائنل مقابلہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ اس سے قبل تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان اور بنگلہ دیش مدمقابل آئیں گی۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں