تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے پلاسٹک بیگز کی جگہ پتوں کا استعمال

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں تیزی کے ساتھ رونما ہوئیں اور مختلف ممالک میں فضائی آلودگی بھی شدت اختیار کرگئی، کلائمٹ چینج پر نظر رکھنے والے ماہرین موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کی سب سے بڑی وجہ پلاسٹگ بیگز کو قرار دیتے ہیں۔

دنیا بھر میں پلاسٹک ایک ایسے عفریت کی صورت میں سامنے آیا ہے جو زمین‘ ہوا اور سمندروں کو یکساں طور پر متاثر کررہا ہے لیکن اب بین الاقوامی سطح پر تمام ممالک نے اس مسئلے سے جان چھڑانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین، ویتنام، تھائی لینڈ کے مختلف بازاروں میں اب خریداروں کو سامان پلاسٹک کے تھیلے کے بجائے کیلے کے پتوں میں دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں سیلابوں کی بڑی وجہ پلاسٹک بیگز بھی ہیں

مذکورہ ممالک میں پلاسٹک بیگز استعمال کرنے پر سختی سے پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو کڑی سزا دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سالانہ ایک ارب سے زائد پلاسٹک بیگز استعمال ہوتے تھے جن میں سے ایک شاپر کو بالکل ختم ہونے میں لاکھوں سال لگ جاتے تھے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں