جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ : پاکستانی جیولین تھرور کی شاندار کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

نئے پاکستانی ایتھلیٹ محمد یاسر سلطان نے دوسری ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کیلیے کھیلنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جدوجہد اور کامیابی میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ میں میری سب سے لمبی تھرو  78.10 میٹر تھی اور اس سے قبل ایشیا مقابلے میں براؤنز میڈل لیا تھا اس وقت میری تھرو 79 میٹر تھی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ دوسری ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں سری لنکا نے 85.45 میٹر تھرو پھینک کر پہلی جبکہ پاکستان نے 78.10 میٹر تھرو پھینک کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

یاسر سلطان

سری لنکا 77.57 میٹر تھرو پھینک کر اور جاپان 77.25 میٹر تھرو پھینک کر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔

دوسری ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ کے مقابلے کوریا میں منعقد کیے گئے تھے، چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کے اتھلیٹس نے حصہ لیا ہے۔ پاکستانی اتھلیٹ محمد یاسر سلطان کے ساتھ کوچنگ کے فرائض سید فیاض حسین بخاری نے انجام دیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں