اشتہار

جو آصف علی نے کیا وہ پوری بھارتی ٹیم بھی نہ کر سکی

اشتہار

حیرت انگیز

فنشر کہلانے والے پاکستان کے جارحانہ بلے باز آصف علی کے چھکوں کی تعداد پوری بھارتی ٹیم کے چھکوں سے ‏بھی زیادہ ہے۔

آصف علی نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف حریفوں کے چھکے چھڑائے ‏بلکہ ان کے جبڑوں سے فتح بھی چھینی۔

ایونٹ میں اب تک آصف علی ناقابل شکست رہے ہیں انہوں نے 19 گیندوں پر 7 چھکے لگائے جب کہ بھارتی ٹیم ‏نے 240 گیندوں پر صرف 6 چھکے لگائے۔

- Advertisement -

آصف علی نے افغانستان کے خلاف 7 گیندوں پر 25 رنز بنا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ‏تاریخ میں یہ دوسری بار ہوا ہے، اس سے قبل سال دو ہزار سولہ کے فائنل میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا جب ویسٹ ‏انڈیز کے کارلوس بریتھ ویت نے بین اسٹوکس کو چار چھکے لگا کر میچ کا نقشہ بدل دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

آصف علی کی تاریخی اننگز پر آئی سی سی نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی ، جس میں ‏دونوں ویڈیوز کا کولاج بناکر شائقین کرکٹ سے سوال کیا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک اوور میں میچ ‏جیتنے کے لیے چار چھکے؟ ہم نے اسے پہلے کہاں دیکھا ہے؟۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں