تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جعلی اکاؤنٹس کیس : ایک اور ملزم شیر محمد بھی وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار

راولپنڈی : جعلی اکاؤنٹس کیس میںاحتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 9 مئی تک توسیع کردی جبکہ دوران سماعت ایک اور ملزم شیرمحمد وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری، فریال تالپور او دیگر ملزمان کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی ۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور آج تیسری بار عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کے گوش گزار کیا کہ پیپر باکس کی ایک ایک کاپی تیار کی ہے، عدالت ریکارڈ کا جائزہ لے۔

سماعت میں کراچی کی جیل میں قید کیس کے 4 ملزمان کو پیش نہیں کیا جا سکا، جس پر جج نے استفسار کیا کہ ملزمان کی پیشی کے لیے چیف سیکریٹری سندھ کو نوٹس کیا تھا، اس کا کیا بنا؟ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں ملا، ناصرعبداللہ ملک سےباہر اور وزیرخان غیر حاضر ہیں۔

عدالت کے حکم پر ملزمان کی طلبی کےلئے چیف سیکریٹری سندھ کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا گیا، جج احتساب عدالت کا استفسار اقبال آرائیں کا کیا بنا؟ تو تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اقبال آرائیں کا انتقال ہو گیا ہے، قبال آرائیں کی موت کاسرٹیفکیٹ تصدیق کےلیےبھیجا ہے، جس پر جج نے کہا کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ تصدیق کے بعد پیش کریں۔

مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس : آصف زرداری اورفریال تالپور پیش، 4 ملزمان کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

نیب نے عدالت کو بتایا کہ کیس کے ایک ملزم شیر محمد نے وعدہ معاف بننے کی درخواست دی ہے جو موصول ہو گئی ہے، اس درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 9 مئی تک توسیع کرتے ہوئے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو 20، 20 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے عبدالغنی مجید، انور مجید اور حسین لوائی کو پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

آصف زرداری سمیت ریفرنس کے تمام ملزمان کو عدالت نے آج پھر طلب کر رکھا تھا جبکہ تفتیشی افسر کو پیپر بک تیار کر کے پیش کرنیکا حکم دے رکھا تھا۔

سابق صدر آصف زرداری کی پیشی پر سیکورٹی کی سخت انتظامات کیے گئے ، احتساب عدالت کے باہر اسلام آباد پولیس، رینجرز اور کمانڈو تعینات ہیں جبکہ خواتین کمانڈوز بھی احتساب عدالت کے باہر اپنی ڈیوٹی پر معمور ہیں۔

خیال رہے آج یہ پہلا موقعہ ہو گا جہاں آصف علی زرداری مجرم نواز شریف فلیگ شیف ریفرنسز میں احتساب عدالت کی حکم کے خلاف نیب اپیل کی سماعت سنیں گے، دونوں ستاروں آصف علی زرداری اور نواز شریف کی کیسز سیم بنچ میں زیر سماعت ہیں۔

گذشتہ سماعت میں عدالت نے 4 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، جن میں اقبال آرائیں ، اعظم وزیر ،عدنان جاوید اورنثارعبداللہ شامل تھے۔

یاد رہے 8 اپریل کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

سماعت میں سماعت کے دوران 2 ملزمان کرن اور نورین نے عدالت سے گواہ بننے کی استدعا کی تھی ، خواتین کا مؤقف تھا کہ ہم گواہ تھے، ہمیں ملزمان کی فہرست میں شامل کردیا گیا، گواہی کے لیے چیئرمین نیب کو درخواست بھی دے رکھی ہے، ہم وکیل کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔

خیال رہے جعلی اکاؤنٹ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی مدت آج ختم ہورہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -