پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

قبضہ گیروں سے پنجاب واپس لیں گے: آصف علی زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جیالے میدان میں ہوں، تو بھٹو مخالفین کی شکست یقینی ہوتی ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق وزیر تسنیم قریشی کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا. ان کہا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن ہی پارٹی کا اصل سرمایہ اور طاقت ہیں.

سابق صدر کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹ سے قبضہ گیروں سے پنجاب واپس لیں گے، بھٹو کے چاہنے والے انتخابی میدان میں فتح حاصل کریں گے.

انھوں نے کہا کہ مخالفین کے پاس سوائے رونے دھونے اور کھوکھلے دعوؤں کے کچھ نہیں، پانچ سال میں پی ٹی آئی نے کے پی میں تباہی کے سوا کوئی کام نہیں کیا، دس سال سے پنجاب میں ن لیگ نے نوجوانوں، کسانوں کے لیے بھی کچھ نہیں کیا.

انھوں‌ نے کہا کہ چھوٹے سرکاری ملازمین سخت مشکلات کا شکار ہیں، سرکاری ملازمین کوانتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کسانوں کا معاشی قتل کیا جا تا ہے، پیپلزپارٹی نوجوانوں، کسانوں کو مشکلات سے نکالے گی.

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدارمیں آتی ہے، تو ہر شعبے کے لوگ سکون کا سانس لیتے ہیں، اللہ کی مہربانی سے غریبوں کی مشکلات ختم ہونےوالی ہیں.


نواز شریف نے مجھے اسٹیبلشمنٹ سے لڑوا کر خود ہاتھ ملا لیا: آصف زرداری


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں