کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ مشیرہوں گے، تو پارلیمنٹ میں کیوں آئیں گے.
سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی مضبوطی کے حق میں ہے، جمہوری قوتیں پارلیمنٹ کو کمزور ہونے نہیں دیں گی.
انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت بدترین مالی بحران کا شکار ہے، عوام پریشان ہے، وفاقی حکومت نے سندھ کے فنڈز روک رکھے ہیں، فنڈز نہ ملنے سے ترقی کا عمل سخت متاثر ہورہا ہے، عوام کو کچھ دے نہیں سکتے، تو مقامی مسائل تو حل کرسکتے ہیں.
آصف زرداری نے کہا کہ سندھ کابینہ کے ارکان عوام سے رابطے میں رہیں، وزرا مشیر اور دیگر نمائندگان عوام کے پاس جائیں، میں حکومتی نمائندگان کو عوام کے پاس دیکھوں، سندھ کے منتخب ارکان باہر نکلیں، اصل طاقت عوام ہے.
،مزید پڑھیں: آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان میں عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے پر اتفاق
انھوں نے کہا کہ جوعوام کے پاس نہیں جائے گا، اسے عوام بھی اپنا نمائندہ نہیں سمجھتی، ہم عوام میں سے ہیں، مجھے پتا ہے کہ عوام کس مشکل میں ہے.
یاد رہے کہ آج آصف علی زرداری اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر اتفاق کیا ہے، دونوں رہنما متفق ہیںکہ رمضان میں عوام کے مسائل مزید بڑھ جائیں گے، عوامی کا ردعمل تحریک کو جلا بخشے گا۔