جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

آصف علی زرداری لاہور میں ایک ہفتہ قیام کے بعد کراچی روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کے لیے روانہ ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آصف علی زرداری نے دورہ لاہور مکمل کرلیا۔ وہ تقریباً ایک ہفتہ لاہور میں قیام پذیر رہے۔

سابق صدر پنجاب اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کے لیے متحرک رہے جبکہ انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں۔

آصف علی زرداری 27 دسمبر کو سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی برسی کے پروگراموں میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور آصف زرداری مجھ سے خوفزدہ ہیں، عمران خان

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کو مشن لاہور میں خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی۔ وہ چوہدری شجاعت حسین کے ذریعے مسلم لیگ (ق) کے اراکین پنجاب اسمبلی نہ توڑ سکے۔

پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کھل کر پارٹی کی مخالفت پر راضی نہ ہوئے جبکہ چوہدری شجاعت سے پرویز الٰہی کی گارنٹی لینے میں بھی ناکامی ہوئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں