تازہ ترین

1973 کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے: آصف علی زرداری

اسلام آباد: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے آج کے دن قوم کو متفقہ دستور دیا تھا، سنہ 1973 کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے قوم کو یوم دستور پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے آج کے دن قوم کو متفقہ دستور دیا تھا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سنہ 1973 کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے، بے نظیر بھٹو نے 73 کے آئین کے لیے زندگی بھر جدوجہد کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور اکائیوں میں ایک میثاق ہے، آئین کی حکمرانی سے ملک کی سلامتی اور اداروں کی ساکھ مستحکم ہوگی۔

Comments

- Advertisement -