جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

’پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کے مسائل کے حل کیلیے کوششیں کیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں کی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پی پی نے قیام کے آغاز سے ہی ذوالفقار بھٹو کا روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا، پیپلزپارٹی کی بنیادی اقدار اور اخلاقیات سے لازم و ملزوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ان گنت قربانیاں دی ہیں اور اس کی بنیاد میں شہدا کا خون شامل ہے، کسی جماعت نے منشور کی تکمیل کے لیے پی پی سے زیادہ قربانیاں نہیں دیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مسلسل آگے کی جانب سفر کیا اور تجربات سے سیکھا ہے، ہم ایک نئے جوش اور فرض کے ساتھ عوام کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شفافیت اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، خوراک، تعلیم اور صحت جیسے اہم محکموں کی مکمل ڈیجیٹیلائزیشن ناگزیر ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ انسداد ہراسگی قوانین کو مزید مضبوط اور ان پر عمل یقینی بنانا ہے، پی پی ہمیشہ سے خواتین کے حقوق کی علمبردار رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں