جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد اسپتال منتقل کردیاگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال منتقلی کے  بعد ڈاکٹرز نے سابق صدر کا چیک اپ کیا اور مختلف ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا، ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے آصف علی زرداری کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

- Advertisement -

بلاول ہاؤس کراچی کے ترجمان نے آصف علی زرداری کی طبیعت ناسازی اور اسپتال منتقل ہونے کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری گزشتہ دنوں حکومت کے خلاف بنائے جانے والے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے حوالے سے متحرک تھے، انہوں نے اس حوالے سے سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی تھیں، جس کے دوران انہوں نے کرونا احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پارک لین اورٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنسزمیں بھی آصف زرداری پرفردِ جرم عائد

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں کئی روز تک زیر علاج رہے تھے، وہ گزشتہ دنوں نیب میں پیش ہونے کے لیے کراچی سے اسلام آباد بھی گئے تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ پی پی کے شریک چیئرمین کے خلاف نیب میں جعلی اکاؤنٹس کیس، پارک لین اورٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنسز زیرسماعت ہیں۔ انہوں نے کرپشن ریفرنسز میں بریت کی درخواستیں بھی دائر کیں تھیں جنہیں مسترد کیا گیا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں