کراچی :رہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے عمران خان کو آصف زرداری کیخلاف بیان بازی میں احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے عمران خان کےسیاسی مستقبل کافیصلہ آصف علی زرداری کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور رہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو چاہیے آصف زرداری کیخلاف بیان بازی میں احتیاط کریں ، ممکن ہےان کوآصف زرداری سے معافی کی درخواست کرنا پڑے۔
قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کےسیاسی مستقبل کافیصلہ آصف علی زرداری کریں گے ، عمران خان کو ابھی ایک جیالے نے شکست دی ہے، عام انتخابات میں ان کا مقابلہ جیالوں سے ہوگا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں جنہوں نے عمران کو ووٹ دیئے وہ ہی انہیں پتھر ماریں گے ، یہ حلقوں کے عوام کو قومی اسمبلی میں نمائندگی سے روک رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو انہیں کس جیل میں رکھنا ہے فیصلہ رانا ثنااللہ کریں گے۔