ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پی پی اجلاس میں صدارت کا عہدہ لینے کی بازگشت پر آصف زرداری نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری کی صدارت کا عہدہ لینے کی بازگشت بھی سنائی دی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی پی ارکان کا کہنا تھا کہ ہر جگہ بات ہو رہی ہے پی پی کو صدارت کی آفر ہوئی ہے۔

اس پر آصف زرداری کا جواب تھا کہ کوئی عہدہ اہمیت نہیں رکھتا ملکی ترقی ترجیح ہے۔ پارٹی ممبران مشورہ دیں کس طرف جانا چاہیے کیا کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ارکان سے پوچھا گیا کہ کیا صدارت، اسپیکرشپ سمیت دیگر آفرز قبول کرنی چاہئیں؟ کہا گیا ہے کہ اتحادی حکومت کا حصہ بنتے ہیں تو بلوچستان میں آپ کی حکومت آجائے گی۔

پارٹی کی اکثریت اور بلاول بھٹو سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن میں جانا چاہیے تو وہ بتائیں، اس پر اجلاس میں ان سے رائے طلب کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان کی اکثریت نے اتحاد کی مخالفت کردی ہے۔ ارکان کی رائے تھی کہ جو بھی فیصلہ کریں پارٹی مستقبل اور نوجوان قیادت کو مدنظر رکھا جائے۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے تمام اراکین موجود تھے۔ اجلاس کا آغاز شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔

اس موقع پر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اراکین کی جانب سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

پی پی سی ای سی اجلاس میں عام انتخابات اورعوام کے ردعمل پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں عام انتخابات کے بعد ملک کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اراکین کی جانب سے سیاسی، معاشی اور حکومتی صورتحال کےحوالے سے مختلف تجاویز دی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں