جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بلوچستان کے 3 بڑے الیکٹیبلز مان گئے، آصف زرداری کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صوبہ بلوچستان میں پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی سیاسی چالیں کامیاب ہونے لگی ہیں، پیپلز پارٹی بلوچستان کے 3 بڑے الیکٹیبلز کو منانے میں کامیاب ہو گئی۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق بلوچستان کے تین بڑے الیکٹیبلز نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے، ان الیکٹیبلز کا آئندہ دو روز میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے، یہ الیکٹیبلز پی پی قیادت سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

پی پی ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکٹیبلز کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سے ہے، سابق وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو بھی ان میں شامل ہیں جو پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے ہیں۔

- Advertisement -

سابق رکن بلوچستان اسمبلی میر عمر جمالی بھی پی پی میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔ میر عمر جمالی سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے صاحب زادے ہیں، وہ 2018 میں پی ٹی آئی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے ضیا اللہ لانگو نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے، وہ سابق وزیر اعلیٰ جام کمال کی کابینہ میں بلوچستان کے وزیر داخلہ تھے۔

ذرائع کے مطابق پی پی کی جانب سے سردار یار محمد رند، جان محمد جمالی، سردار صالح بھوتانی، اور خالد لانگو کو بھی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے چکی ہے، تاہم بلوچستان کے ان الیکٹیبلز نے پی پی کی دعوت پر غور کے لیے وقت مانگا ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے مزید الیکٹیبلز سے بھی رابطے کرے گی۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں