تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

آصف زرداری سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، امریکی سفیر نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔

انھوں نے کہا امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، اور جدید کاروباری آئیڈیاز لانے کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، پاکستان امریکا تعلقات 7 دہائیوں پر محیط، دیرینہ اور وسیع البنیاد ہیں، یہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا پاکستان کی اوّلین ترجیح معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنا، اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، سیکیورٹی اور زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -