اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ قومی حکومت میں ہم سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور یہی ہماری کامیابی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
ملاقات میں کراچی کی سیاسی صورتحال اور آئندہ بلدیاتی انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وفاقی وزیر امین الحق، صادق افتخار، ڈاکٹر عاصم اور سینٹر سلیم مانڈی والا شریک تھے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی حکومت میں ہم سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور یہی ہماری کامیابی ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان حکومت میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔