جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

آصف علی زرداری اور رحمان ملک کی اہم ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سابق صدر آصف علی زرداری اور سینیٹر رحمان ملک کی لندن میں ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ و سینیٹر رحمان ملک نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور پاناما لیکس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھیں:  وزیر اعظم کے لیے بہتر ہے اپوزیشن کے ٹی او آرز تسلیم کرلیں، خورشید شاہ

اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک نے پاناما لیکس کے حوالے سے پارٹی پالیسی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’پارٹی حکمت عملی ملک کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی جائے‘‘۔ دورانِ ملاقات آصف علی زرداری نے سابق وزیر داخلہ کو پاناما لیکس کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنے اور پارٹی رہنماؤں سے تجاویز لینے کے احکامات جاری کیے۔

مزید پڑھیں:  پانامہ پیپرز: ٹی او آرز کمیٹی کی مدت آج ختم، ڈیڈ لاک برقرار

یاد رہے پاناما لیکس کے بعد حکمراں جماعت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے اتحاد کرلیا ہے، اس ضمن میں مشترکہ اپوزیشن اور حکومتی کمیٹی کے مابین ٹی او آر کمیٹی کے مذاکراتی ادوار بھی ہوئے تاہم ہر بار بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگئے یہی وجہ ہے کہ  ٹی اور آرز پر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’رائیونڈ مارچ کے معاملے میں اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کردئیے ہیں تاہم آئندہ اتوار کو پورے پروگرام کا اعلان کیا جائے گا‘‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں