ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

پیغام حسینی کے تحت ظالموں کے خلاف آخری دم تک لڑنا ہوگا،آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ امام حسینؓ کی لازوال قربانی کو یاد کرتے ہوئے ہمیں ہر ظالم کے خلاف آخری دم تک لڑنے کا عہد کرنا چاہیے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار محرم الحرام کی مناسبت سے دیئے گئے اپنے ایک پیغام میں کیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ معرکہ کربلا حق و باطل کی جنگ تھی جس میں شہیدان حق نے سر کٹانا تو قبول کیا لیکن ظالم و جابر حکمراں کے سامنے سر جھکانے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شخص کو امام حسینؓ کی پیروی کرتے ہوئے ظلم کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے اور ظالم و جابر حکمرانوں کے مظالم پر چپ نہیں بیٹھنا نہیں چاہیے۔


 نواسہ رسولﷺ اور شہدائے کربلا کی یاد میں شہرشہر ماتمی جلوس اور مجالس 


صدر پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ امام حسینؓ کی قربانی ناانصافی کے خلاف تھی جو کل بھی جاری تھی اور جو آج بھی جاری ہے اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک نا انصافی کا خاتمہ نہ ہوجائے۔

سابق صدر نے کہا کہ آج بھی یزیدیت مظلوموں کے خلاف برسرپیکار ہے جس نے مذہب کے نام پر ظلم و زیادتی اور دہشت پھیلا رکھی ہے جس سے نبرد آزما ہو کر ہمیں پیغام حسینیؓ کے تحت آخری دم تک لڑنا ہو گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں