اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت سپر پاور بننا چاہتا ہے پاکستان کو او آئی سی کےاجلاس کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے، حکومت اوآئی سی کابائیکاٹ کرناچاہتی ہے تو ہم ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی طیارےگرانے والے پاکستانی پائلٹ حسن صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کل مشورہ دیا تھا ہمیں او آئی سی اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے، بھارت خطے کا سپرپاور بننے کی کوشش کررہا ہے، بھارت ان ممالک سے تعلقات چاہتاہےجن سے پاکستان کےدیرینہ تعلقات ہیں۔
سابق صدر نے کہا اوآئی سی ممالک سے ہمارے مذہبی اورتاریخی تعلقا ت ہیں، ہمیں ان ممالک سےبھارت کومدعوکرنےکامعاملہ اٹھاناچاہیے، پاکستان بھارت کو اوآئی سی میں مدعوکرنے پر بائیکاٹ کرنا چاہتا ہے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا، ہم چاہتے تھے اوآئی سی کابائیکاٹ نہ کیا جائے لیکن حکومت کرنا چاہتی ہے تو ہم ساتھ ہیں۔
پی پی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا پاکستانی قوم جنگ کے لئے تیار ہے،مسلمان ہمیشہ جہاد کے لئے تیار رہتا ہے، مودی نے ایڈونچرازم الیکشن کے لئے کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان پر انھوں نے کہا بھارتی پائلٹ کو واپس کرنے کے حکومتی فیصلےکی تائیداورحمایت کرتے ہیں۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیں دہشت گردریاست کےطورپرپیش کرنےکی کوشش کررہاہے، دوسری جانب ہمارےفیصلوں سے پاکستان امن پسند ملک کےطورپرسامنےآ رہاہے، ہمیں اپنےہمسایوں کیساتھ تعلقات بڑھانےہیں تاکہ وہ ہمارےساتھ کھڑے ہوں۔
بھارتی پائلٹ کو واپس کرنے کے حکومتی فیصلےکی تائیداورحمایت کرتے ہیں
سابق صدر نے کہا ممبئی حملوں کےبعدبھی بھارت عالمی سطح پرہم پردباؤڈالتارہا، اس وقت ہم نےعالمی سطح پربہترین طریقےسےبھارت کوجواب دیا، پلواماحملےمیں کشمیری شہری نےظلم سےتنگ آکرانتہائی قدم اٹھایا اور بھارت کی ہٹ دھرمی اورمودی کےجنگی جنون کی وجہ سےحالات بگڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کےواقعات پاکستان کیلئےنئی بات نہیں بھارت ہمیشہ دھمکیاں دیتارہتاہے، بھارت ہمیشہ دھمکیاں دیتا ہے دباؤ بڑھانے کی کوشش کرتا رہتا ہے، پاکستان کو موجودہ صورتحال اور بھارتی جارحیت کو اقوام متحدہ میں اٹھاناچاہیے۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا جنگیں صرف افواج نہیں قومیں لڑتی ہیں، یہ مختلف دنیاہےحالا ت تبدیل ہوچکےہیں،چھوٹےملک بھی بڑی جنگیں لڑتےہیں۔
عرب ممالک ہمارےدوست ہیں بھارت کےنہیں
آصف زرداری کا کہنا تھا عرب ممالک ہمارےدوست ہیں بھارت کےنہیں، روس سےہمارےنئےتعلقات ہیں ہمسایوں پرتوجہ دینی چاہیے، مودی کا ایڈو نچر الیکشن کیلئے تھا جو ناکام ہوا اور اللہ نے ہمیں سرخروکیا۔