تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مہنگائی کے ساتھ خود بخود تنخواہیں بڑھنے والا نظام لائیں گے، زرداری

مردان: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوکریاں دینا پیپلز پارٹی کا منشور ہے، اقتدار میں آکر ایسا نظام لائیں گے کہ مہنگائی کے ساتھ ساتھ تنخواہیں بھی خود بہ خود بڑھ جائیں،میں نے کیسا پاکستان چھوڑا تھا، اور کیسا ہوگیا ہے، نوجوانوں کا قائد بلاول ہے عمران خان جیسا بوڑھا نہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین آصف علی زرداری نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون بھائیوں سے آج پہلی ملاقات تھی اور یہ سلسلہ اب برقرار رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیربھٹو نے کہا تھا کہ وہ سوات میں خود پاکستان کا پرچم لہرائیں گی لیکن اس پاداش میں بے نظیربھٹو شہید ہوگئیں اور ان کے بعد ہم نے پاکستان کا پرچم سوات میں لہرایا اور دہشت گردوں کا قلع قمع کر کے امن لے کر آئے۔

نوجوانوں کا قائد بلاول ہے کوئی 70 سالہ شخص نہیں


انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کپتان خود کو پٹھان کہلواتا ہے حالانکہ پٹھان ہونے کے لیے پہلے پختون زبان آنی چاہیے اور پختون شجرہ نسب ہونا چاہیے لیکن اسے تو نہ کوئی جانتا ہے نہ اس کا کوئی اتا پتا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ خود کو نوجوان کہنے والا کپتان مجھ سے بھی چارسال بڑا ہے اور نوجوانوں کا قائد ہونے کا دعویٰ کرتا ہے جب کہ نوجوانوں کا قائد صرف اور صرف بلاول بھٹو ہو سکتا ہے کوئی 70 سال کا بوڑھا شخص نہیں۔

کیا میاں صاحب اپنی جیب سے پیسے دیتے ہیں؟


انہوں نے اپنے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  میاں صاحب سندھ جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ جیب بھر کر لایا ہوں، کیا میاں صاحب صوبوں کو فنڈز اپنی جیب سے پیسے دیتے ہیں؟ ایک ایک سٹرک کا کئی کئی بار ٹھیکہ دیا جاتا ہے یہ کیسے حکمران ہیں جو چھیننا جانتے ہیں لیکن لوگوں کو دینا نہیں جانتے۔

پاناماکیس کے فیصلے کے حوالے سے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ کیسا فیصلہ ہوا ہے کہ دونوں مٹھائی کھا رہے ہیں لگتا ہے کہ دونوں کو سمجھ نہیں آئی کہ کیا ہوا ہے جب کہ ججوں نے میاں صاحب کو کہہ دیا ہے کہ گو نواز گو اس لیے اب بہت جلد نواز شریف کو جانا پڑے گا۔

سی پیک پیپلز پارٹی کا منصوبہ ہے


انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کو اپنی حکومت کی سب سے اہم کامیابی گردانتے ہوئے کہا کہ اپنے دور صدارت میں اس پروجیکٹ کے لیے بہت محنت کی اور کئی بار چین کا دورہ کیا لیکن جب اس کا آغاز ہوا تو سی پیک ہم سے چوری کر لیا گیا اور میاں صاحب کریڈٹ لینے لگے لیکن اب ہم سی پیک کو واپس حاصل کریں گے۔

فاٹا کا کے پی کے میں انضمام کریں گے


آصف زرداری نے کہا کہ پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے والے قوم کے مجرم ہیں جس کے لیے ہرطرف سے آواز آرہی ہیں کہ شناختی کارڈ بلاک کیے جارہے ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں خیبر پختونخوا کو شناخت دی اور یہ بات پختون اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم سے پہلے کبھی کسی نے پختونوں کو شناخت نہیں دی اور ہم ہی فاٹا کا کے پی کے میں انضمام کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  بے نظیربھٹو کا خواب تھا کہ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کیا جائے اس لیے محترمہ کا خواب ضرور پورا کریں گے اور فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرکے یہاں تمام بھائی مل کر رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -