اسلام آباد : ملکی سیاسی تاریخ میں پانچ سال کامیابی سے حکومت کرنیوالے مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری کی وطن واپسی کے امکانات روشن ہوگئے، پارٹی آج واپسی کی تاریخ طے کریگی۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی وطن واپسی کی تیاریاں جاری ہے، پارٹی ذرائع کیمطابق شریک چیئرمین کی واپسی ممکنہ طور پربائیس تاپچیس دسمبرتک ہوگی اوروہ ستائیس دسمبرکو بینظیربھٹو کی برسی میں شریک ہونگے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری صحت کے معاملات کی وجہ سے بیرون ملک تھے، بلاول بھٹو زرداری کے مطالبات پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے ہیں، حکومت کو آئینی اور جمہوری مطالبات فی الفور تسلیم کرلینے چاہیئے۔
آصف زرداری دو ہزار پندرہ کے وسط میں بعض وجوہات کی بناء پر قیادت اپنےصاحبزادے بلاول کو سونپ کر بیرون ملک چلے گئے تھے، بلاول نے اپنی قیادت کے ذریعے پارٹی میں نئی جان ڈالی۔
آصف زرداری کی واپسی کی خبر پر جیالوں میں خوش کی لہر دوڑگئی ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی اب اپنی بھرپور قوت کیساتھ آئندہ ہونیوالے انتخابی میدان میں اتریگی۔
مزید پڑھیں : آصف زرداری کی وطن واپسی 10 دسمبر کے بعد متوقع
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے دبئی سے وطن واپسی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، آصف زردار ی کے استقبال کے لیے پارٹی رہنمائوں نے انتظامات شروع کردیے ہیں، اس ضمن میں صلاح و مشورے جاری ہیں، ٹرک بھی تیار کیا جارہا ہے جس میں زرداری ایئرپورٹ سے ٹرک میں بیٹھ کر اپنی منزل تک پہنچیں گے۔