اشتہار

آصف زرداری نے سینٹرل پنجاب کا محاذ سنبھال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدر آصف زرداری نے سینٹرل پنجاب کا محاذ سنبھال لیا ہے اور جلد اہم سیاسی رہنما پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جنوبی پنجاب سے سابق اراکین اسمبلی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا آغاز ہوچکا ہے جس کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے سینٹرل پنجاب کا محاذ سنبھال لیا ہے۔ اس حوالے سے پی پی ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ جلد سینٹرل پنجاب سے بھی اہم سیاسی رہنما پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 30 اپریل کو شیڈول عام انتخابات کے لیے انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں دونوں صوبوں سے ماضی میں کامیاب نشستوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور کو بھی اہم ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ انہیں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پارٹی پوزیشن بہتر بنانے اور دونوں صوبوں سے مضبوط امیدواروں کے نام تجویز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فریال تالپور سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کی ہیں۔ دونوں صوبوں میں آزاد اور مضبوط امیدواروں کو پارٹی میں شمولیت پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں