اشتہار

پیپلز پارٹی کا پورا سال ’’آئین کا گولڈن جوبلی سال‘‘ منانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارٹی پورا سال آئین کا گولڈن جوبلی سال منائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی پی کے مرکزی رہنما نے پارٹی کےمرکزی سکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پورا سال آئین کے گولڈن جوبلی سال کے طور پر منائے گی۔ اس سلسلے میں 25 مارچ کو لاہور میں سیمینار ہوگا۔

رضا ربانی نے کہا کہ 1973 کا آئین چاروں صوبوں کو ایک رکھتا ہے اور یہی آئین وفاق کو اکٹھا رکھ سکتا ہے۔ ملک اب مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اس آئین کے علاوہ کوئی اور راستہ اپنایا گیا تو وفاق پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہر ادارہ آئین میں رہ کر اپنا کردار ادا کرے۔ یہ موجودہ آئین ہے جس پر سب متفق ہیں۔ کوئی مس ایڈونچر نہیں ہونا چاہیے۔ اگر نیا آئین آیا تو موجودہ وفاق کی شکل باقی نہیں رہے گی۔ ملک میں جتنی بار بھی مارشل لا لگے مگر کسی کو آئین تبدیل کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ سپریم کورٹ اگر کوئی حل دے رہا ہے تو آئین سے ہی نکال کر لا رہا ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ملک کے مسائل پر پارلیمان یا عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔ پیپلز پارٹی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے۔ سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھ کر بات کرنی چاہیے لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے عمران خان تو بات کرنے لیے تیار نہیں ہیں۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ اصولوں پر قائم رہی ہے اور ہمیشہ آمریت کی مخالفت کی ہے۔ ہم نے کسی بھی سیاسی کارکن کی گرفتاری کی مخالفت کی ہے تاہم کسی نے کرپشن کی ہے اور قانونی طور پر گرفتاری بنتی ہے تو ضرور ہونی چاہیے۔ میں نہیں سمجھتا کہ پی ڈی ایم حکومت کسی دباؤ میں آسکتی ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ زیادہ بہتر یہ ہوتا کہ پورے ملک میں الیکشن ایک ساتھ ہوتے تاہم جب بھی الیکشن ہوں پیپلز پارٹی انتخابات میں حصہ لے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں