تازہ ترین

صدارتی الیکشن : آصف زرداری کی ایم کیوایم سے ووٹ کی درخواست

اسلام آباد : پیپلزپارٹی اورن لیگ کے مشترکہ امیدوار آصف زرداری کی ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی سے صدارتی الیکشن میں ووٹ کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اورن لیگ کےمشترکہ امیدوار آصف زرداری اور خالد مقبول صدیقی کےدرمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری نے ایم کیو ایم سے صدارتی الیکشن میں ووٹ کی درخواست کردی ، جس پر خالد مقبول صدیقی نے جواب دیا کہ مشاورت کےبعد جلد جواب دیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ ایک روز قبل ہوا تھا ،پیپلز پارٹی کا وفد جلد ایم کیو ایم قیادت سے رابطہ کرکے ملاقات کرے گا ، ملاقات میں صدارتی ووٹ کے لیے درخواست کی جائے گی۔

یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا، شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 9 مارچ کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم پی، آئی پی پی، بی اے پی، مسلم لیگ ضیاء اور نیشنل پارٹی پر مشتمل اتحاد نے آصف علی زرداری کو صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

دریں اثنا، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو اس نشست کے لیے نامزد کیا۔

Comments

- Advertisement -