تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

نواز شریف کے بعد آصف زرداری کے بھی پلیٹ لیٹس کم ہونے لگے

اسلام آباد: نواز شریف کے بعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بھی پلیٹ لیٹس کم ہونے لگے، ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 90 ہزار رہ گئی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پلیٹس لیٹس کی تعداد 90 ہزار رہ گئی ہے، 2 روز میں ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں 21 ہزار کی کمی ہوئی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 اکتوبر کو آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار تھی تاہم میڈیکل بورڈ ان کے پلیٹ لیٹس میں کمی کے باوجود پر امید ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عارضہ قلب کے مریض کے پلیٹ لیٹس میں کمی معمول کا حصہ ہے، پلیٹ لیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونا تشویش ناک ہوتا ہے۔

پمز اسپتال کے 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا تفصیلی معائنہ کیا ہے، میڈیکل بورڈ نے پلیٹ لیٹس معمول پر لانے کے لیے ادویات تجویز کردیں۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر طاہر شمسی کا نواز شریف کی صحت سے متعلق بڑا انکشاف

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس میں کمی زیر استعمال بعض ادویات کا ردعمل ہوسکتی ہیں، آصف زرداری کے عارضہ قلب کی ادویات میں ردوبدل پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا بلڈ پریشر نارمل ہے لیکن شوگر لیول معمول پر نہیں آسکا ہے، ان کا نہارمنہ، کھانے کے بعد شوگر لیول معمول سے زیادہ ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شوگر نارمل کرنے کے لیے انسولین کی مقدار میں ردوبدل کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا کولیسٹرول، پروٹین لیول معمول سے کم ہے، نیورولوجسٹ کی ہدایت پر سابق صدر کا این سی ایس ٹیسٹ کرلیا گیا ہے، ٹیسٹ کا مقصد ان کی اعصابی کمزوری کا اندازہ لگانا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو جسمانی کمزوری اور ڈپریشن کی شکایت کے بعد فزیو تھراپی شروع کرادی گئی ہے، ایک ہفتے تک ان کی فزیو تھراپی باقاعدگی سے کرائی جائے گی، وہ پرہیز کے بارے میں ڈاکٹرز کی ہدایت پر سختی سے عمل کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -