جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بلاول گرفتار ہوں گے تو پیپلزپارٹی کی خواتین جدوجہد کیلیے تیار ہیں، آصفہ بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو گرفتار ہوں گے تو پیپلزپارٹی کی خواتین جدوجہد کے لیے تیار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو لگتا ہے ہم گرفتاریوں سے ڈر جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، وعدہ کرتی ہوں میں بھی آپ کے ساتھ رہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس پر پیپلزپارٹی کے تمام شہدا کو سلام پیش کرتی ہوں، آج آپ کے درمیان ایسے وقت میں آئی جب بلاول کورونا میں مبتلا ہیں، جس طرح دختر مشرق کا ساتھ دیا امید ہے آپ بلاول کا بھی ساتھ دیں گے۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کے مشن اور محترمہ کے خواب کو پورا کریں گے، ملتان کی عوام نے آج اپنا فیصلہ دے دیا ہے، عوام کی شکر گزار ہوں کہ وہ باہر نکلے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف جیسا فرمانبردار بیٹا پورے پاکستان میں نہیں، مریم نواز

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا پہلے پوچھتا ہے کہ یہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے تو میں اندر آجاؤں، کورونا پوچھتا ہے حکومتی جلسہ ہے تو میں واپس چلا جاؤں، پی ڈی ایم اور ن لیگ اور پی پی کے جلسے میں کورونا آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت، ملکی ترقی، روزگار، نظام عدل کو کون سا وائرس لگا ہے، گندم کی چوری، چینی کو کون سا وائرس لگا ہے، اس وائرس کا نام ملتان کی عوام جانتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں