کراچی: معروف گلوکار عاصم اظہر نے ماڈل میرب علی سے منگنی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
گلوکار عاصم اظہر کی منگنی کی خبریں وائرل ہونے کے بعد گلوکار کی مداح سے کی گئی ایک چیٹ وائرل ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ زیر نظر چیٹ عاصم اظہر کی ہے جو کہ دراصل فیشن بلاگر میرب علی سے ہوئی تھی جو منگنی کی وائرل خبروں سے متعلق وضاحتی بیان تصور کی جارہی تھی۔
جعلی چیٹ کے مطابق عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی ایسی کوئی پوسٹ نہ کی جائے جو میرے اہلخانہ اور دوستوں پر اثر انداز ہو، آپ جو کچھ بھی میرے اور میرب سے متعلق پوسٹ کررہے ہیں وہ حقیقت نہیں ہے، وہ میری اچھی دوست ہے اور میری بہنوں کی طرح ہے، آپ سب سے میری درخواست ہے کہ میری اور میرب سے متعلق دی گئی تمام غلط پوسٹیں ہٹا دی جائیں۔
تاہم اب عاصم اظہر نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اس چیٹ اور بیان کی تردید کی ہے۔
عاصم اظہر نے اس چیٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’مداح کے ساتھ ہوئی گفتگو کا وائرل اسکرین شاٹ جعلی ہے، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ اس کو مزید نہ پھیلائیں۔‘
گلوکار نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میری زندگی سے متعلق کیا گیا کوئی بھی اعلان آپ سے براہ راست کیا جائے گا۔‘
Dear fans,
The screenshot floating around of my chat with a fan is FAKE. I request all to not spread it any further.
Also, any announcement regarding my life will be made from me directly to you like always.
I love you guys ♥️,
Asim— Asim Azhar (@AsimAzharr) July 6, 2021
تاہم مداح عاصم اظہر کی وضاحت سے مطمئن دکھائی نہیں دیے، ایک مداح نے لکھا کہ ’منگنی کا بتاؤ، اسکرین شاٹ کے بارے میں نہیں جاننا ہمیں، کہہ دو کہ یہ جھوٹ ہے۔‘
Engagement kaa btaoo naaaa screenshot k bary mein ni janana hameinn….
Kehh doo k yehh jhoot hai🥺🥺— NoOona✨(Mithal,Zee, Ibad ka ❤️🎂) (@Zoee0007) July 6, 2021
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ہاں اسکرین شاٹ کے لیے ٹویٹ کردیا پر منگنی کا نہیں بتا رہے، سب کو ہارٹ اٹیک کیوں دے رہے ہیں۔‘
Han screenshot ke liye tweet kar diya per engagement ka nahi kar rahy sub ko mini heart attacks kiun de rahy hain?
— P a n d a 🐼 (@HayeeMuffin) July 6, 2021