پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

عاصم اظہر نے کرکٹ دیکھنے سے توبہ کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی شکست پر گلوکار عاصم اظہر نے کرکٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا اور یہ کھیل دیکھنے سے توبہ کرلی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی افسوسناک شکست کے بعد معروف گلوکار عاصم اظہر دلبرداشتہ ہوگئے، انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا ہے۔

عاصم اظہر نے گرین شرٹس کی بدترین ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ پر دلبرداشتہ ہوکر لکھا کہ ’ہمیشہ کے لیے خدا حافظ میرا اس گندگی سے دل بھر گیا ہے۔‘

- Advertisement -

گلوکار کی اس پوسٹ کو ہزاروں مداح لائک کرچکے ہیں اور اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو شیدی تنقدید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت نے گزشتہ دنوں ورلڈکپ کے ایک اور مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا، گرین شرٹس 120 رنز کا ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

تقریباً تمام قومی بیٹرز بھارت کے خلاف ڈھیر ہوگئے، بابر اعظم، افتخار احمد، شاداب خان اور عماد وسیم میچ میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے اور 120 رنز کا نہایت کم ہدف بھی گرین شرٹس کے لیے کوہ گراں ثابت ہوا۔

اس میچ میں پاکستانی بیٹرز لاپروائی سے اپنی وکٹ گنوا کر جارتے رہے، بلے بازوں نے بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز اسکور کرسکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں