معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا نیا گانا ’حبیبی‘ پاکستان سمیت بھارت میں بھی پسند کیا جارہا ہے۔
گزشتہ دنوں عاصم اظہر نے نیا گانا ’حبیبی‘ یو ٹیوب پر شیئر کیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے یوٹیوب پر لاکھوں ویوز حاصل کرلیے اور ٹرینڈز میں دوسرے نمبر پر رہا۔
’حبیبی‘ میں گلوکار کی منگیتر میرب علی بھی موجود ہیں۔
- Advertisement -
اب عاصم اظہر کے گانے پر معروف اداکار و میزبان فیضان شیخ اور ان کی اہلیہ ماہم عامر کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار فیضان شیخ اپنی اہلیہ ماہم عامر اور اپنے دوستوں کے ساتھ عاصم اظہر کے گانے ‘حبیبی’ پر ڈانس کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین فیضان شیخ اور ماہم عامر سمیت ان کے دوستوں کے ڈانس کو پسند کررہے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔