منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

عاصم اظہر اور میرب علی کی شادی کب ہوگی؟ گلوکار نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنی اور اداکارہ میرب علی کی شادی سے متعلق بتادیا۔

گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں خاتون مداح نے ان کی اور میرب علی شادی سے متعلق سوال کیا؟

عاصم اظہر نے کہا کہ ابھی ہماری شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن ہم دونوں کی رضامندی ہمارے والدین کے ساتھ ہے۔

- Advertisement -

عاصم اظہر نے اپنی مداح سے مزید کہا کہ آپ دُعا کریں کہ ہمارے والدین جلد ہمارے لیے اچھی خبر سب کو دیں۔

یاد رہے کہ عاصم اظہر اور میرب کی مارچ 2022 میں منگنی ہوئی تھی، دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں کئی سال تک چل رہی تھیں جس کے بعد دونوں نے نئے رشتے میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

منگنی کے بعد دونوں کو اکثر ایک ساتھ تقاریب میں دیکھا گیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔

عاصم اور میرب نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں