اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

تھر کے بلاک 2 میں 330 میگاواٹ کے ایک اور پلانٹ پر بھرپور کام جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ تھر کے بلاک2 میں330میگاواٹ کے ایک اور پلانٹ پر بھرپورکام جاری ہے، سی پیک کے تحت منصوبے کی فنانشل کلوزنگ ستمبر میں متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تھر بلاک 2 سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ تھر کے بلاک2 میں330میگاواٹ کے ایک اور پلانٹ پر بھرپورکام جاری ہے، حال ہی میں لانچ تھل نوا حبکو کےمنصوبے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، مقامی طور پر 305 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیےگئے ہیں، سی پیک کے تحت منصوبے کی فنانشل کلوزنگ ستمبر میں متوقع ہے۔

یاد رہے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر میں بین الاقوامی شہر بننے کا پوٹینشل موجود ہے، گوادر بندرگاہ متحرک اور فعال بندرگاہ ثابت ہوگی، سی پیک کے تحت گوادر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں