تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلواینسرز نیب کے ریڈار پر آگئے

تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں بھرتی کیے گئے سوشل میڈیا انفلواینسرز بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سیکرٹری اطلاعات خیبرپختونخوا کو خط لکھ کر پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیاانفلواینسرز کی تفصیلات طلب کر لیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا شراکتی پلیٹ فارمز کے قیام سے متعلق چھان بین کی جارہی ہے بھرتی کیےگئے انفلواینسرز کی تنخواہوں اور دیگر تفصیلات سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

خط کے مطابق پراجیکٹ کے کاغذات اور پی سی ون فراہم کیےجائیں پراجیکٹ پر سالانہ کتنی رقم خرچ اور کتنےفنڈز مختص کیے سب بتایا جائے۔

نیب کا کہنا ہے کہ فنڈز کی تفصیلات 10 مئی تک فراہم کی جائیں اور انتخاب کے عمل کے ہر مرحلے سے متعلق مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -