قومی کرکٹر شاداب خان نے گلوکار عاصم اظہر کے خلاف سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے انہیں بروقت آگاہ کردیا۔
معروف گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ روز ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا ’آسک عاصم‘ ٹرینڈ میں گلوکار نے متعدد سوالات کے جوابات دیے۔
ایک مداح نے عاصم اظہر کو بتایا کہ ’کرکٹر شاداب خان بھی بہت اچھا گنگناتے ہیں۔‘
عاصم نے شاداب خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اچھا جی۔‘ اس پر شاداب نے جواب دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’میرے بھائی یہ صرف آپ کا کیریئر تباہ کرنے کی سازش ہے۔
Mere bhai @AsimAzharr yeh sirf aap ka career tabah kerne ki sazish hai
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) July 13, 2022
ایک مداح نے فیوریٹ فٹبال کلب کا پوچھا جس سے متعلق عاصم نے ’مانچسٹر یونائیٹڈ‘ کا نام لیا۔
ایک اور مداح نے ان کے امریکا کے کنسرٹ کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’مجھے یاد یہ میرا امریکا میں سب سے اچھا کنسرٹ تھا۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عاصم اظہر نے نیا گانا ’حبیبی‘ ریلیز کیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا، گانے میں ان کے ہمراہ منگیتر و اداکارہ میرب علی بھی موجود ہیں۔
ان کے نئے گانے کو یوٹیوب پر چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔