قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ہمیشہ میرے کپتان رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔
عمران صدیقی نامی صارف نے پوچھا کہ آپ اب بھی سرفراز احمد کو اپنا کپتان سمجھتے ہیں؟
شاداب خان نے کہا کہ ’سرفراز احمد نے مجھے سکھایا کہ قیادت کیسے کرنی ہے، اپنی ٹیم کو کیسے ساتھ لے کر چلنا ہے اسی لیے وہ ہمیشہ میرے استاد اور کپتان رہیں گے۔
Because he taught me how to lead, how to look after your team, how to fight for your country and your teammates. My teacher will always be my captain. #AskShadab https://t.co/VDPdlcBybl
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 20, 2021
ایک صارف نے سوال کیا کہ ٹی 20 آل راؤنڈر کی رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، کیا مستقبل میں ہم آپ کو اس رینکنگ میں دیکھ سکتے ہیں۔
شاداب نے کہا کہ ’میں بیٹنگ، بولنگ فیلڈنگ میں بہت محنت کررہا ہوں، مقصد ہمیشہ بہترین ہونا ہے۔‘
I am working really hard on improving all aspects of my game, the aim is always to be the best. #AskShadab https://t.co/gYyjrv4b8G
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 20, 2021
ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں اپنے پسندیدہ میچ سے متعلق سوال پر شاداب خان نے پاکستان اور بھارت کے میچ کا نام لیا۔
Pak v India. #AskShadab https://t.co/aBxZbDRWor
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 20, 2021
ایک صارف نے پوچھا کہ کیا شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کرسکیں گے؟ اس کے جواب میں شاداب خان نے کہا کہ ’بالکل‘ کرسکتے ہیں۔
Absolutely #AskShadab https://t.co/JDrvamTB13
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 20, 2021
پی ایس ایل سیون میں ون ڈاؤن کی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے سے متعلق شاداب خان نے کہا کہ میچ کی صورت حال پر منحصر ہے کہ کس نمبر پر بیٹنگ کی جائے۔
Depends on match situation and matchups #AskShadab https://t.co/E8Qa0e3cBN
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 20, 2021
ایک صارف نے لکھا کہ بابر اعظم سے متعلق ایک جملہ کہیں، شاداب خان نے بابر اعظم کو نمبر ون کہا۔
Number 1 #AskShadab https://t.co/0WAwP1nC7b
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 20, 2021
مداحوں کے نام پیغام میں شاداب خان نے کہا کہ کبھی ہمت نہ ہاریں، ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ صرف اپنی صلاحیت سے بہترین کام کرسکتے ہیں، باقی اللہ پر چھوڑ دیں۔
Things will be up and down, never give up. Always remember, u can only do the best of ur ability, leave the rest to Allah #AskShadab https://t.co/t8bZQX0G5k
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 20, 2021