دمشق: امریکی فوجی حکام کا کہناہےکہ اس کی افواج نے شام میں داعش کے سربراہ ابوبکرالبغداد کےقریبی ساتھی کوہلاک کردیاہے۔
تفصیلات کےمطابق امریکی فوجی حکام کاکہناہےکہ مشرقی شام میں میادین کےعلاقے کےنزدیک اس کی افواج کی کارروائی میں دولت اسلامیہ کا اہم رکن ماراگیا۔
امریکی حکام کےمطابق ازبکستان سے تعلق رکھنے والا عبدر رخمون ازبکی داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کا قریبی ساتھی تھا۔
عبدر رخمون ازبکی نے نئے سال کے آغاز میں استنبول کے رینا نائٹ کلب پر دہشت گردی کے حملے کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان جان تھامس نےکہا کہ اس سے زیادہ اور کوئی معلومات ابھی نہیں دی جا سکتی۔
استنبول میں نائٹ کلب پرحملہ،39افرادہلاک
یاد رہے کہ ترکی میں استنبول کے معروف رینا نائٹ کلب میں سالِ نو کے موقعے پر کم از کم 600 افراد موجود تھے۔جہاں ایک مسلح حملہ آور نے اندر داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی جس کےنتیجے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
رینانائٹ کلب فائرنگ میں ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں کا تعلق اسرائیل، فرانس، تیونس، لبنان، انڈیا، اردن اور سعودی عرب سے تھا۔
داعش نے حملے کے اگلے دن اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ حملہ اُن کے ‘ایک سپاہی’ نے کیا تھا۔
امریکی بم حملے میں36داعش جنگجو ہلاک ہوئے،افغان حکام
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں افغان حکام کا کہنا تھاکہ امریکی بم حملے میں داعش کے 36جنگجو ہلاک ہوئے تھےامریکہ نےافغانستان میں نان نیو کلیئر بم سے حملہ کیا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں