تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کورونا کے خلاف طاقت رکھنے والی عام سی دوا

دمہ کے مرض کے لیے استعمال ہونے والی عام سی دوا کورونا متاثرہ افراد کے علاج میں مددگار ثابت ہوئی جو مریضوں کو 3 دن پہلے صحت یاب کرسکتی ہے۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق Budesonide نامی دمہ کی دوا کے استعمال سے عام مریضوں کے مقابلے میں 3 دن جلد صحت یابی ممکن ہے۔ ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دوا سے گھر میں مہلک وائرس کا مقابلہ کرنے والے بزرگ شہری تین دن پہلے صحت یاب ہوسکتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج عبوری ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ 50 اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد پر مشاہدے سے پتا چلا کہ مذکورہ دوا جو سانس کے ذریعے کھینچی جاتی ہے، کو دو ہفتے تک روزانہ 2 بار استعمال کرنے سے ان کی صحت یابی کا دورانیہ کم ہوگیا اور مریضوں کی حالت بھی بہتر ریکارڈ کی گئی۔

برطانیہ میں یہ تحقیق ایک ٹرائل کا حصہ ہے جس میں ایسے نئے علاج دریافت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جن کا گھر میں زیرعلاج کورونامریضوں پر استعمال کیا جاسکے۔

ریسرچ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ Budesonide دوا کے استعمال کرنے والوں کو بہت کم اسپتال میں داخل ہونا پڑا اور صحت یابی کا دورانیہ بھی کم ہوا۔ تجربے کے دوران یہ دوا 14 دن تک روزانہ 2 بار 800 مائیکرو گرام مقدار میں استعمال کرائی گئی اور پھر ان کی حالت کی نگرانی 28 دن تک کی گئی۔

نتائج حیران کن تھے جن میں دیکھا گیا کہ اس دوا کے استعمال کرنے والے تین دن پہلے سے ہی ریکور ہونا شروع ہوگئے اور اسے استعمال کرنے والے 32 فیصد افراد 14 دن میں بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس دوا کو علاج کے لیے باقاعدہ متعارف کرایا جانا چاہیے۔ خیال رہے کہ اس دوا پر تحقیق چند ماہ پہلے سے ہی جاری ہے، فروری میں اس کے ابتدائی نتائج جاری کیے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -