اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

برطانیہ میں پناہ حاصل کرنے کے قوانین، خواہشمندوں کیلیے بہترین موقع

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ میں مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں آئے ہوئے غیرملکیوں کو پناہ کی درخواستوں کے معاملات میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اکثر غیرملکیوں کا سوال یہ ہوتا ہے کہ ہماری پناہ کیلیے دی گئی درخواستیں ابھی تک زیر التواء ہیں اور اس مشکل کے حل کیلئے کون سے اقدامات کیے جائیں؟

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ اب ہمارے بچے کو 7 سال پورے ہوگئے ہیں تو کیا ہم اپنی پناہ کی پچھلی درخواست پر ہی اکتفا کریں یا بچے کے 7 سال ہونے کی بنیاد پر دوبارہ درخواست دی جائے؟

اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی غیر ملکی کو پناہ کا اجازت نامہ مل جاتا ہے تو اس کی مدت 5 سال ہوتی ہے، اور مقررہ مدت مکمل ہونے کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے دوبارہ درخواست دی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ اگر اپنے سات سالہ بچے کی بنیاد پر درخواست دیں گے تو پھر درخواست گزار کو خاندانی اور نجی زندگی کا ویزا ملے گا جو ڈھائی سال کا ہوگا اورمقررہ مدت مکمل ہونے کے بعد غیرمعینہ مدت کیلئے ویزہ مل جائے گا۔

قانونی ماہرین کے مطابق دیکھا جائے تو برطانیہ میں پناہ کی زیادہ تر درخواستیں مسترد ہوجاتی ہیں تو اس لیے جن والدین کے بچوں کو 7 سال مکمل ہوچکے ہیں تو اُن کے لیے یہ بہت بہترین موقع ہے جس کے تحت والدین یوکے کا ویزا حاصل کرکے قانونی طور پر رہ سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں