ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

امریکا میں سیاسی پناہ لینے کے خواہش مند افراد کے لیے بری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کی سپریم کورٹ نے سیاسی پناہ کیس میں ٹرمپ انتظامیہ کے حق میں فیصلہ جاری کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے  امریکا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کی مسترد ہونے والی درخواستوں کے حوالے سے فیصلہ سنایا۔

امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد کوئی بھی شخص دوبارہ اپیل دائر نہیں کرسکتا۔

- Advertisement -

دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے پر امریکی سول لبرٹیز یونین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا۔

مزید پڑھیں: امریکا جانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر

امریکی سول لبرٹیز یونین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر آئینی ہے، امریکا کا آئین ملک میں موجود ہر شخص کو مکمل انسانی حقوق فراہم کرتا ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکا سے تعلق رکھنے والے شہری کی ٹرمپ انتظامیہ نے سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد اُس نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ امریکی حکومت اُن تمام لوگوں پر سیاسی پناہ کے دروازے بند کررہی ہے کہ جو اگر واپس اپنے ممالک گئے تو انہیں قتل کردیا جائے۔

امریکی عدالت نے درخواست گزار کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کیا اور حکومت سے سیاسی پناہ لینے والوں کی درخواست مسترد کرنے کی وجہ دریافت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری

سپریم کورٹ کے سات ججوں نے مقدمے کی سماعت کی اور 5 ججوں نے حکومت کے حق میں فیصلہ سنایا جبکہ دو نے اس فیصلے پر اعتراض بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں