تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

امریکا جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قائم امریکی سفارت خانے سے پاکستانیوں کو خوش خبری سنائی ہے کہ اب انہیں ویزہ گھر بیٹھے فراہم کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر خوش خبری سنائی گئی کہ سفارت خانے کی جانب سے ویزوں کا اجرا بذریہ پوسٹ بھی کیا جائے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار کو گھر پر ویزہ حاصل کرنے کے لیے 700 روپے اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔

سفارت خانے کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ میں پاکستانیوں کو خوش خبری سناتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اب درخواست گزار کے پاس سہولت ہوگی کہ وہ گھر بیٹھے بھی ویزہ حاصل کرسکتا ہے، اس ضمن میں اُسے فیس کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اگر درخواست گزار اپنے پتے پر بذریعہ ڈاک ویزہ اور پاسپورٹ حاصل کرنے کا خواہش مند ہوگا تو اُسے درخواست پر موجود ’پریمیئم ڈلیوری‘ کا انتخاب کرنا ہوگا جس کے بعد گھر پر ہی تمام کاغذات گھر پر ہی ارسال کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر امریکا نے پاکستانیوں کو ویزہ جاری کرنے کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا جس میں فیس کی رقم کو بڑھا کر مدت میں بھی کمی کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -