تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جاپان تھیم پارک میں ڈائناسور آگیا

ٹوکیو : جاپان کے تھیم پارک میں نصب دیوقامت ڈائناسور سیاحوں کو نگلنے لگا، سیاحوں کا رسی کے ذریعے گوڈزلا (ڈائناسور) کے منہ میں جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے آواجی آئی لینڈ پر حکومت کی جانب سے منفرد تھیم پارک بنایا افتتاح کیا گیا ہے جو کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔

اس تھیم پارک کی منفرد بات یہ ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پارک کے وسط میں حقیقت سے قریب تر ڈائناسور کا 62 فٹ اونچا، 82 فٹ چوڑا اور 180 فٹ لمبا مجسمہ نصب کیا ہے جبکہ انتطامیہ کی جانب سے سیاحوں کو کچھ مشن دئیے جاتے ہیں جسے مکمل کرنے والے اس پارک کے ممبر بن جاتے ہیں۔

جو مشن سیاحوں کو پورے کرنے ہوتے ہیں ان میں ایک مشن رسی کے ذریعے ڈائناسور کے منہ میں جانا ہے اور اس کے بچوں کو شوٹنگ کرکے ختم کرنا ہے تاکہ وہ بڑے نہ ہوسکے۔

Comments

- Advertisement -