تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کینیا میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 50 افراد ہلاک

نیروبی: کینیا کے مغربی علاقے میں بس کے ایک خوفناک حادثے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیا میں بس خوفناک حادثے سے دوچار ہوگئی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے، مسافر بس نیروبی سے کیسو جارہی تھی کہ کیریچو کے علاقے میں خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں جاگری۔

خطرناک حادثے میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی، ہلاک و زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، دو شدید زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق نیروبی سے کیسو جانے والی مسافر بس میں 52 افراد سوار تھے، اطلاع ملتے ہی ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، زیادہ تر افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

کینیا کے صدر نے اپنے ٹویٹ میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: کینیا، مسافر بس کو حادثہ 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

واضح رہے کہ کینیا میں ٹریفک حادثات میں بڑے پیمانے پر اموات واقع ہوتی ہیں، دسمبر 2017 میں بھی کینیا میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2016 میں ایک فیول ٹینکر بے قابو ہوکر گاڑیوں پر چڑھ گیا تھا جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کینیا میں بڑھتے ہوئے حادثات پر اپوزیشن جماعتوں نے میں رات کے اوقات میں بسیں چلانے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی اسپیڈ لمٹ کو بھی کم کرنے کی تجویز دی ہے۔

Comments

- Advertisement -