جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست فلوریڈا کی یونیورسٹی میں فائرنگ میں فائرنگ سے کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ ایک مشبہ شخص کو حراست میں لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ تالاہاسی شہر میں فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کی طلبا یونین بلڈنگ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جن کی جان بچانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔

فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔

اسپتال کے ترجمان نے CNN کو ایک بیان میں کہا کہ تلہاسی میموریل ہیلتھ کیئر شوٹنگ کے زخمیوں کو لایا گیا ہے جنہیں طبی امداد جارہی ہے تاہم ان کی صحت کے حوالے سے فی الحال مزید تفصیلات شیئر نہیں کی جاسکتیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں