اشتہار

تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ، 60 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لیبیا سے روانہ ہونے والی تارکین وطن کی ایک کشتی سمندر میں ڈوب جانے سے 60 افراد ہلاک ہو گئے تاہم پچیس افراد کو انتہائی خراب حالت میں بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں ساٹھ افراد ڈوب گئے، تارکین وطن لیبیا سے سمندر کے راستےاٹلی اور مالٹا پہنچنے کی کوشش میں جان سےگئے۔

اٹلی کوسٹ گارڈ نے انتہائی خراب حالت میں پچیس افراد کوبچا لیا ہے، حادثےکےشکارافراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

بہترمستقبل کی آس میں مشکل راستوں سےغیرقانونی طورپریورپ جانےوالےہرسال سیکڑوں افراد اپنی جان گنوا رہے ہیں، یہ اس برس جنوری سے اب تک بحیرہ روم میں ہونے والی کل 279 اموات میں شامل ہیں۔ اس عرصے میں کل 19,562 افراد اس راستے کے ذریعہ اٹلی پہنچے ہیں۔

زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ کشتی لیبیا کے شہر زاویہ سے روانہ ہوئی، جس میں تقریباً 85 افراد سوار تھے ، جن میں کچھ خواتین اور کم از کم ایک چھوٹا بچہ بھی شامل تھا۔ روانگی کے کچھ دیر بعد انجن ٹوٹ گیا تھا ، جس کے بعد وہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے لہروں کے رحم و کرم پربہہ رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں