اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

یمن میں بھگدڑ مچنے سے 85 افراد ہلاک ،لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

صنعا : یمن کے دارالحکومت صنعا میں فنڈز تقسیم کے دوران بھگدڑمچنے سے 85 افراد ہلاک اور 320 سے زائد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق خانہ جنگی کا شکار یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہولناک واقع پیش آیا،جہاں بھگدڑ مچنے سے پچاسی افراد کچل کر اور دم گھنٹے سے ہلاک اور تین سو بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

بھگدڑ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینکڑوں لوگ تاجروں کی طرف سے مالی امداد کی تقسیم کی منعقدہ تقریب میں جمع تھے۔

- Advertisement -

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلح حوثیوں نے ہجوم پر قابو کرنے کی کوشش میں ہوائی گولیاں چلائی گئیں، جس کے نیتجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اَدھر اُدھر بھاگنے لگے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی تاہم بھگدڑ کے بعد لاوارث جوتے اور دیگر سامان زمین پر پڑا ہے۔

وزارت داخلہ نے ہلاکتوں میں خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ پولیس نے فنڈز تقسیم کرنے والوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ اسکول میں عید الفطر سے قبل مستحق افراد کو فی کس 5000 یمنی ریال دیے جا رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں