اشتہار

خیبرپختونخوا میں زلزلہ : 9 افراد جاں بحق، 44 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخوا میں زلزلے سے مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور 44 افرادزخمی ہوئے جبکہ 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے زلزلے سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ، جس میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں زلزلے سے مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور 44 افرادزخمی ہوگئے۔

سیکریٹری ریلیف عبدالباس اورڈی جی پی ڈی ایم اے ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں موجود ہے ، سیکریٹری ریلیف نے بتایا کہ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کیا۔

- Advertisement -

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ اب تک اطلاعات کے مطابق صوبہ بھرمیں 19 گھروں کوجزوی نقصان پہنچا، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور سول ڈیفنس کوالرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سےرابطےمیں ہے، صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، عوام ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 یا 1122 پر دیں۔

یاد رہے گذشتہ شب اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے سے درو دیوار ہل گئے، سامان بکھرگیا اور کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں جبکہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکزکا کہنا تھا کہ ریکٹراسکیل پرزلزلےکی شدت چھے اعشاریہ آٹھ ریکارڈکی گئی، زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجکر سینتالیس منٹ پر آیا۔

زلزلے کا مرکز افغانستان میں نوہندوکش کا خطہ تھا،گہرائی ایک سواسی کلومیٹرتھی، زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیرکے دور دراز کے شہروں تک محسوس کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں