15.8 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

افغان سرزمین پاکستان میں بدامنی کیلیے استعمال ہو رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے ٹھوس شواہد ہیں کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد پاکستان میں بد امنی کیلیے افغانستان کی سر زمین استعمال کر رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں دہشتگردی میں افغان کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس شواہد ہیں کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغان سر زمین استعمال کر رہے ہیں اور وہ دہشتگرد مسلسل پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کا کنٹرول بھی افغانستان سے کیا جا رہا تھا۔ پاکستان نے بارہا افغان عبوری حکومت کو نشاندہی کی ہے اور اس حوالے سے ٹھوس شواہد دیے اور احتجاج بھی کیا ہے۔ گرفتار افغان دہشتگرد نے اپنے بیان میں پاکستان میں کارروائیوں کا اعتراف بھی کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگرد امن وعامہ خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن پاک فوج ان کے خلاف آہنی دیوار بنی ہوئی ہے۔ ملک میں بی ایل اے کے دہشتگرد حملوں کو ناکام بنایا ہے۔ داسو میں چینی انجینئرز پر حملے کی کڑیاں بھی سرحد پار سے ملتی ہیں۔ پاکستان نے افغان سرحدی علاقوں میں کارروائی کر کے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا اور 8 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا۔ پاکستان نے ایران کے سرحدی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں متعدد دہشتگردوں کو ٹھکانےلگایا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی اولین ترجیح امن وامان قائم کرنا ہے۔ پاک فوج دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلیے ہر قدم اٹھا رہی ہے۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی سرکوبی کیلیے ہر حد تک جائیں گے۔ انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی نقل و حمل روکنے کیلیے 753 قلعے مکمل کیے جا چکے ہیں۔

میجر جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ پاکستان نےکافی حدتک افغان مہاجرین کی مدد کی ہے، غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کا فیصلہ پاکستان کے وسیع مفاد میں حکومت نے کیا، کیونکہ دنیا کے کسی بھی ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کو نقل وحرکت کی کھلی اجازت نہیں دی جاتی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مشرقی سرحد پر لگاتار خطرات ہیں اور ہم اس کی اپنے اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلیے منصوبہ بندی سے بخوبی آگاہ ہیں۔ پاکستانی افواج کا مکمل فوکس سیکیورٹی معاملات پر ہے۔

میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا پہاڑ گرم کر رکھا ہے اور کھلم کھلا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے لیکن ظلم کے باوجود بہادر کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی۔ بے گناہ کشمیری بھائیوں کو غیر قانونی آپریشن میں قتل کیا جا رہا ہے اور لائن آف کنٹرول پر معصوم کشمیریوں کی جان  کو خطرہ ہے۔

9 مئی صرف افواج پاکستان نہیں بلکہ پورے عوام کا مقدمہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف طویل جنگ لڑی ہے اور اب بھی نبرد آزما ہے۔ دہشتگردی کیخلاف ہماری یہ کامیاب جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ پاکستان اپنی سالمیت اور خود مختاری کے دفاع کیلیے ہر وقت تیار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں