تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

افریقی ملک مالی کے گاؤں میں دہشت گردوں کا حملہ، 95 افراد ہلاک

باماکو: افریقی ملک مالی کے ایک گاؤں ڈوگون میں دہشت گردوں کے حملے میں 95 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے دہشت گرد حملے میں 95 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم 19 افراد لاپتہ ہیں، مقامی وقت کے مطابق 3 بجے سہ پہر گاؤں کو نذر آتش کیا گیا اور ہلاک افراد کی نعشیں جلی ہوئی تھیں۔

مالی کے میئر نے کہا کہ حملہ آوروں نے پہلے گاؤں کو آگ لگائی اور بعدازاں جان بچانے کے لیے بھاگنے والے افراد کو گولیوں سے نشانہ بنایا۔

حملہ آوروں سے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں لیکن مذکورہ علاقے میں ڈوگون اور فولائی گروہ کے درمیان پانی اور زمین کے تنازعے پر فسادات ہوتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شدید عوامی دباﺅ پر افریقی ملک مالی کے وزیر اعظم اور ان کی کابینہ مستعفی

جائے وقوعہ پر موجود ایک سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ڈوگون برادری کا ایک گاؤں مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے گاؤں میں آتے ہی فائرنگ اور آگ لگانا شروع کردی اور یہ گاؤں تقریباً 300 افراد پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک عرصے سے دو نسلی گروہوں کے درمیان کشیدگی جاری تھی اور مارچ میں ڈوگون گاؤں کی ملیشیا نے فولائی گاؤں میں ایک بڑا قتل عام کیا تھا اس لیے امکان ہے کہ حملہ اس کا ردعمل ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں فولائی گروہ کے 150 افراد کو ہلاک کردیا گیا تھا جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جس کے بعد حکومت نے فوج کے اعلیٰ افسران کو ملازمت سے ہٹادیا تھا۔

Comments

- Advertisement -