تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برازیل: اسکول میں کلہاڑی بردار شخص کا حملہ، 4 بچے ہلاک

برازیل کی ریاست سانتا کاتارینا میں نامعلوم کلہاڑی بردار شخص نے اسکول میں گھس کر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 بچے ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق نامعلوم کلہاڑی بردار شخص کنڈرگارڈن اسکول میں دیوار پھلانگ کر آیا اور حملہ کر دیا۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ 50 سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

حملے میں 4 کمسن بچے ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے جو اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ زخمی بچوں کی عمریں 3 سے 5 سال کے درمیان ہے۔

برازیل کے صدر نے حملے کو شیطانیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا واقعات ناقابلِ قبول ہیں، یہ نفرت اور بزدلی کا ایک مضحکہ خیز عمل ہے۔

مذکورہ واقعے سے ایک ہفتے قبل 13 سالہ طالب علم نے اسکول میں ایک ٹیچر کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -