تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

شعیب اختر نے بھارت کی ٹیم سلیکشن پر سوال اٹھادیے

اسلام آباد: سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے پاکستان کیخلاف شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی سلیکشن پر سوال اتھادیے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان نے 182 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔ پاک بھارت میچ پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا کہ "گزشتہ اتوار کو جیت کے بعد میں نے بھارتی دوستوں سے کہا تھا کہ وہ اتنے خوش نہ ہوں، پاکستان بہت مضبوط واپسی کرے گا اور وہ ہندوستان کو شکست دے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کیخلاف ہار کے بعد اپنا حوصلہ نہیں ہارنا چاہئے، لیکن انہیں فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ ان کی فائنل الیون کون سی ہے۔ آن کا مستقبل کون ہے؟، رشبھ پنت یا دنیش کارتک؟، کیا دیپک ہودا ہیں یا بشنوئی؟۔

شعیب اختر نے کہا کہ مجھے بھارتی ٹیم کی سلیکشن کنفیوز لگی اور مجھے سجمھ نہیں آئی کہ وہ کیا کرنا چاہ رہے ہیں، بھارت کو پہلے اپنی پلیئنگ الیون ٹھیک منتخب کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کا بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے حوالے سے بڑا دعویٰ

سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ "مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ انڈیا کس انداز کی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے کیونکہ جو بھی آ رہا ہے صرف مار رہا ہے۔ سوریا کمار یادو، کے ایل راہول، روہت شرما جو فارم میں نہیں ہیں وہ بھی مار رہے ہیں۔ رشبھ پنت اور ہاردک بھی۔

انہوں نے کہا کہ کسی نا کسی بھارتی کو اننگز لے کر چلنا ہوگی، کے ایل راہول کو رضوان کی طرح آخر تک کھیلنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -